پاکستان بھر سے دودھیل اور اعلیٰ نسل کے جانوروں میں مقابلے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کیٹل شو 2018 میں پاکستان بھر سے دودھیل اور اعلیٰ نسل کے جانوروں میں مقابلے کروائے گئے، جس میں پہلا انعام نذیر احمد کی یمین (yeman) نے 31.003لیٹر دودھ دیکر حاصل کیا ،دوسرا انعام فیصل آباد کی پری نے 29.151لیٹر دودھ دیکر اپنے نام کیا جبکہ تیسرا انعام کاموکی کی مور نے 27.361لیٹر دودھ دیکر حاصل کیا ۔ جبکہ دوسرا مقابلہ نیلی راوی پیلن میں ہوا، مقابلے میں فیصل آباد کی اسواءنے21.768لیٹر دودھ دیکر پہلی پویشن حاصل کرلی دوسری پوزیشن بھی فیصل آباد کی سکیہ نے 20.437لیٹر دودھ دیکر کرحاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن ٹوبہ ٹیک سنگ کی لکی نے 17.957لیٹر دودھ دیکر اعزاز اپنے نام کر لیا۔ لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شیخوپورہ ماڈل کیٹل مارکیٹ میں سالانہ دو روزہ کیٹلشو کا انعقاد کیا گیا۔کیٹل شو میں ملک بھر سے آئے جانوروں میں مختلف مقابلے کروائے گئے ۔ نیلی راوی دودھ کا مقابلہ ہواجس کا پہلا انعام تین لاکھ روپے ،دوسرا ایک لاکھ جبکہ تیسرا انعام پچاس ہزار روپے دیاگیا شو میں دوسرا مقابلہ نیلی راوی پیلن نسل میں دودھ کا مقابلہ ہوا، مقابلے کا پہلا انعام 50ہزار، دوسرا30ہزار جبکہ آخری انعام 20ہزاردیا گیا۔ کیٹل شو میں مہمان خصوصی کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ، منسٹر لائیو سٹاک سردار بہادر حسنین دریشک ،سیکرٹری لائیو سٹاک محسن وحید نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔