• news

حکومت عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچائے:راﺅخورشید علی

لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور ٹریڈر ز رائٹس فورم کے سینئر وائس چےئرمین راو¿ خورشید علی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی می پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں می واضح کمی آئی ہے حکو مت کی ذمے داری ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں تاخیر سے کام نہ لے ۔ ہمارے غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں حکومت کو چاہےے کہ پٹرولیم سے جڑے ہر شعبے میں اشےائے ضرورےہ سمیت دےگر قیمتوں میں کمی کا اعلان کےا جائے ۔ تاکہ تبدیلی گورنمنٹ کے سلوگن کو تقویت مل سکے۔ ےہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ راو¿ خورشید علی نے کہا کہ تبدیلی گورنمنٹ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کرنے کے ساتھ دےگر اشےا ءکی قیمتوں میں کمی کروانے کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا اگر حکومت ایسا کرنے میں کامےاب ہوئی تو پانچ سالہ دور مکمل کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن