• news

راولپنڈی کی فلور ملز کو گندم کی فراہمی میں تاخیر کی جارہی ہے:حبیب الرحمان

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چےئرمین حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی فلور ملوں کو گندم کی فراہمی میں تاخیر سے کام لےا جا رہا ہے جس کے باعث وہاں آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گےا ہے ، ےہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کی فلور ملوں کو قریبی سینٹرز کی بجائے دور درازجگہوں سے گندم اٹھانے پر مجبور کےا جا رہا ہے جس کی وجہ سے فلور ملوں کو شدےد مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ، اضافی اخراجات کی صورت میں فلو ر ملیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر سکتی ہیں ، اس حوالے سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے سیکرٹری خوراک پنجاب سے بھی ملاقات کی ہے اور انہیں بھی موجودہ صورت حال سے آگا ہ کر دےا گےا ہے ، تاہم فلور ملنگ انڈسٹری کو درپیش مسائل حالےہ مسائل بارے آگاہی اور مشاورت کیلئے پنجاب بھر سے ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس ےکم دسمبر کو لاہور میں طلب کر لےا گےا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن