حکومت زرمبادلہ میں اضافہ کیلئے زرعی شعبے پر توجہ دے:خواجہ حبیب الرحمان
لاہور(نیوزرپورٹر) ایران پاک فیڈریشن آف کلچراینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ غر بت، بے روزگاری کے خاتمے، ملکی برآ مدات اور زر مبادلہ میں اضافے کیلئے حکومت زرعی شعبے اور آ بی ذخائر بنانے پر توجہ دے، زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی قابل تشویش ہے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے خانیوال چیمبر آ ف کامرس کے عہدے داروں سے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسان کو ذخیرہ اندوزی کی سہولت اور کاشت کے مطابق اس کا حق فراہم کر نا ریاست کی ذمہ داری ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کسان کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھ کر اسکی عزت نفس کو مجروح کیا جاتا ہے نہ تواسے فصل کی تیاری کیلئے پرمٹ لینے میں آ سانی دی جاتی ہے اور نہ ہی کا شت کی اصل قیمت دی جاتی ہے،کسان کو عزت اور سہولت دینا زرعی ترقی کیلئے اشد ضروری ہے ۔