چوہدری ظہور الہی شہید گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ واپڈا نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) چوہدری ظہور الہی شہید گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ واپڈا نے پی اے ایف کو شکست دیکر جیت لیا۔ تیسری پوزیشن ایس این جی پی ایل ٹیم کے نام رہی۔ فائنل میں واپڈا اور پی اے ایف ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا جس میں واپڈا نے 5 پوائنٹس کے مارجن سے کامیابی انپے نام کی۔ پی اے ایف کے 43 جبکہ واپڈا کے 48 پوائنٹس تھے۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں آرمی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں جس میں سوئی گیس ٹیم نے 34 کے مقابلے 56 پوائنس سے کامیابی سمیٹی ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی اور صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن شافع حسین تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔