• news

تیسرا ٹیسٹ : سری لنکا کوجیت کیلئے 275رنز ‘انگلینڈکو 6وکٹیں درکار 

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 230رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ سری لنکا کومیچ جیتنے کیلئے 327رنز کا ہدف دیدیا۔ میزبان ٹیم نے 4وکٹوں پر 53رنز بنا لئے ‘میچ جیتنے کیلئے مزید 274رنز درکار جبکہ چھ وکٹیں باقی ہیں ۔گونا تھیلاکا چھ ‘کرونا رتنے تئیس ‘ڈی سلوا صفر اور اینجلو میتھیوز پانچ رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔بی مینڈس پندرہ اور سنداکن ایک رن بناکر کھیل رہے ہیں ۔ معین علی نے دو جبکہ لیچ اور بین سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں بین سٹوکس بیالیس ‘جو ز بٹلر چونسٹھ رنز بناکر نمایاں رہے ۔ پریرا نے پانچ ‘پشپا کمارا  نے تین اور سنداکن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن