• news

سالانہ سپورٹس کیلنڈر‘ لاہور ڈسٹرکٹ میں مقابلے کل سے شروع ہونگے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت لاہور ڈسٹرکٹ میں انٹر تحصیل مردو خواتین مقابلوں کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرلاہور تنویر عباس کے مطابق سپورٹس کیلنڈر میں لڑکوں کیلئے بیڈمنٹن، کبڈی، کرکٹ ، ٹیبل ٹینس، ریسلنگ، اتھلیٹکس، فٹبال اوروالی بال جبکہ لڑکیوں کے بیڈمنٹن، والی بال، ہینڈ بال، ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ 23 روزہ ایونٹ کے شاندار انعقاد کیلئے بین الاقوامی معیار کے وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں نشتر پارک سپورٹس جمنیزیم، ایل سی سی اے گراؤنڈ، پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر، پنجاب فٹبال سٹیڈیم، لاہور کالج اور پنجاب سٹیڈیم شامل ہیں۔ تنویر عباس نے بتایا کہ ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ مستقبل میں پاکستان کو بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی مل سکیں۔ایونٹ کی افتتاحی تقریب 27 نومبر کو صبح دس بجے نشتر پارک جمنیزیم میں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن