پریمئر سپر لیگ ‘ ڈیسکون اور ہنڈا کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کر لی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر )کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والی پریمئر سپر لیگ کے میچوں میں ڈیسکون اور ہنڈا نے کامیابی حاصل کر لی ۔ ٹورنامنٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کی آٹھ ٹیمیں شریک ہیں جن کے درمیان لاہور کی مختلف گرائونڈز پر میچز کھیلے جائیں گے۔