• news

روس کا 3 یوکرائنی بحری جنگی جہازوں پر قبضہ، فائرنگ، 7 اہلکار زخمی

کیف( آن لائن ) روس نے یوکرائن کے تین جنگی بحری جہازوں پر قبضہ کر لیا ،فائرنگ کر دی ، 7اہلکار زخمی ہو گئے جس کے بعد یوکرائن کے صدر نے تجویز دی ہے کہ پارلیمان مارشل لاء کا اعلان کر دے۔ جبکہ عالمی برادری نے روس کے خلاف سخت ردِ عمل دیا ہے۔روس اور یوکرائن کے مابین حالات کشیدہ ہو گئے، روس نے بحیرہ اسود میں یوکرائن کی دو جنگی کشتیوں سمیت تین جہازوں پر حملہ کر کے قبضہ کر لیا ہے۔ واقعے میں عملہ بھی زخمی ہوا۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر اس واقعہ کی ذمہ داری عائد کی ہے۔یوکرائن کے صدر نے تجویر دی ہے کہ پارلیمان مارشل لاء کا اعلان کر دے۔ صدر کا کہنا ہے مارشل لاء سے ریاستی اداروں کو بڑی قوت ملے گی۔واقعے کے خلاف یوکرائن کے دارالحکومت کیو میں روسی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ بھی کیا گیا۔ یوکرائن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی بھی درخواست کی ہے۔ یورپی یونین نے روس سے کہا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے ۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ وہ یوکرائن کی سلامتی کی حمایت کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن