دماغی کینسر کا شکار بھارتی اداکار عرفان خان کا علاج مکمل، گھر منتقل ہو گئے
لاہور (نیٹ نیوز) بھارتی اداکار عرفان خان جنہیں رواں برس مارچ میں نیورو اینڈو کرائن نامی دماغ کا کینسر لاحق ہو گیا تھا اور وہ علاج کے لئے بھارت سے لندن چلے گئے تھے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اب گھر منتقل ہو گئے ہیں۔ عرفان خان نے جہاں بیماری کے علاج کے دوران بھی ہمت نہیں ہاری، وہیں وہ اپنے مداحوں کو وقتاً فوقتاً اپنی صورتحال سے آگاہ کرتے رہے۔ ان کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبر سامنے آئی تھی کہ ان کی 6 کمیوتھراپیاں مکمل ہو گئیں جس کی وجہ سے وہ کافی کمزور ہو گئے تاہم مجموعی طور پر ان کی حالت بہتر بتائی گئی تھی۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ عرفان خان صحت مند ہوتے ہی جلد بھارت واپس پہنچ کر جسمانی صحت کی بحالی کے بعد 2017ء کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے سیکوئل سے اداکاری کا ایک بار پھر آغاز کریں گے۔ گزشتہ ماہ 24 اکتوبر کو خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کی نیورو اینڈو کرائن کا علاج تقریباً مکمل وہ گیا اور وہ ہسپتال سے گھر منتقل ہو چکے ہیں اس سے قبل اداکارہ رشی کپور کا اطلاعات کے مطابق نیویارک میں کینسر کا علاج جاری ہے۔