• news

ایران میں زلزلہ: زخمیوں کی تعداد700 سے بڑھ گئی

تہران ( نیٹ نیوز)ایران کے صوبے کرمان شاہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیںجن کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 700سے زائد ہوگئی۔ایران کے صوبے کرمان شاہ میں 6اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے 700سیزائد افراد زخمی ہوئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایران کے صوبے کرمان شاہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات شدید نوعیت کا زلزلہ آیا، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی تھی۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے سرپل ذہاب، زہب، قصر شیریں اور گیلان غرب کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔زلزلے کے فوری بعد کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر کرمان شاہ کے تمام علاقوں میں ایمرجنسی سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ریسکیو آپریشن جاری ہے،ابھی کسی ہلاکت کی تصدیق نہ ہو سکی۔

ای پیپر-دی نیشن