• news

پی ٹی وی کی سالگرہ پر لاہور سنٹر میں تقریب‘کیک کاٹا گیا

لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی وڑن لاہور مرکز میں پی ٹی وی کی 54ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جسمیں پی ٹی وی لاہور مرکز کے جنرل منیجر حمید قاضی، کنٹرولر نیوز فیاض احمد وڑائچ ، سی بی اے یونین کے مرکزی صدر راحیل آصف خان اور دوسرے عہدیداران، پی ٹی وی سے وابستہ اداکاروں، تخلیق کاروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر جنرل منیجر نے کہا کہ پی ٹی وی ملک کی نظریاتی اور ثقافتی سرحدوں کا محافظ ہے اور اس سے وابستہ افراد ہمارا حقیقی سرمایہ ہے. انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا تعلق ایک ایسے ادارے سے ہے جس نے قومی مفادات پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور اس سے واپستہ افراد ایک خاندان کی مانند ہیں۔یونین کے صدر راحیل آصف خان نے کہا کہ ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ اس ادا رے کی ترقی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گے۔پی ٹی وی لاہور مرکز نے ادارے کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی پروگرام پیش کرنے کا اہتمام کیا تھا. مارننگ شو ود جگن میں اس موقع پر سینئر اداکاروں اور فنکاروں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں قوی خان، راشد خان، عارف لوہار، امجد اسلام امجد، حامد علی خان، طارق عزیز، نعمان اعجاز، پی ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر پروگرام فرخ بشیر اور سابق ڈی ایم ڈی شاہد ندیم شامل تھے۔اس موقع پر جگن کاظم کے پروگرام کے پروڈیوسر قیصر شریف اور دیگر سٹاف نے بھی پی ٹی وی کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

ای پیپر-دی نیشن