سٹیزن ویب پورٹل پر شکایت کا نوٹس وزیراعظم نے ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کامران تبدیل، 5 ایف آئی اے اہلکار معطل کر دیئے
اسلا م آباد (نوئے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن ویب پورٹل پر شہری کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔ دوران ڈیوٹی غفلت کے مرتکب ایف آئی اے افسروں سمیت 6 اہلکارتبدیل و معطل کردیئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کامران علی کو ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 5 ایف آئی اے اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ اہلکاروں کو کوئٹہ ٹرانسفر کیا گیا، ٹرانسفر اور معطل ہونیوالے اہلکاروں میں اے ایس آئی طارق محمود، محمد ادریس، محمد جبران، قلب عباس، عمرظہور شامل ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ائرپورٹ پر 5 اہلکار امیگریشن کاؤنٹرز سے غائب تھے۔ امیگریشن کاؤنٹرز خالی ہونے پر مسافر نے ویڈیوویب پورٹل پر بھیج دی۔