معمولی نوعیت کے مقدمات کی سماعت، خیبر پی کے میں عدالتوں کے قیام کا حکم
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں معمولی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عدالتیں ایک لاکھ روپے تک کے لین دین اور 3 برس کی سزا کے مقدمات کا فیصلہ کریں گی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے تمام اضلاع میں عدالتوں کے قیام کا حکم دیدیا۔ ترجمان پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالتوں میں سول جج کم مجسٹریٹ کیسز کی سماعت کریں گے چھوٹی عدالتوں کے قیام کا مقصد عوام کو بروقت سستا انصاف فراہم کرنا ہے۔