پتوکی : کورٹ ریکارڈ دکھانے سے انکار پر وکلا نے سب انسپکٹر حنیف کو گھسیٹا، گھونسے اور لاتیں ماریں، دھمکیاں، مقدمہ درج
جمبر (نامہ نگار)تحصیل کورٹ پتوکی میں وکلاء نے ملزموں کیساتھ مل کر مثل پیش کرنے والے سب انسپکٹر تھانہ سٹی پھول نگر کیساتھ غنڈہ گردی کی انتہا کر دی۔ریکارڈ دکھانے سے انکار پر تھانیدار کو گریبان سے پکڑ کر گاڑی سے نیچے اتار کر گھسیٹتے ہوئے وکلاء چیمبر اور مثل چھین کر پھاڑنے کی ناکام کوشش پر وحشیانہ تشدد گھونسوں اور لاتوں سے مارتے رہے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔