• news

چودھری نثارکمرے کی باتیں باہر لے آئے‘ جو مناسب نہیں: شاہد خاقان

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چوہدری نثارکمرے کی باتیں باہرلے آئے جو مناسب نہیں، انہوں نے میرے متعلق جو بات کہی، مجھے ایسا کچھ یاد نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر داخلہ چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمرے کی باتیں کمرے میں ہی رہنی چاہئیں، بہت سی میٹنگز ہوتی ہیں بہت سی باتیں ہوتی ہیں، کوئی ایسی بات مجھے یاد نہیں۔ انہوں نے قائد ن لیگ نواز شریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کو خاموش نہیں ہونا چاہیے، سیاستدانوں کی خاموشی ملک کے لیے نقصان دہ ہے، میاں صاحب خاموش نہیں ہیں، عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاستدان نے اتنی پیشیاں نہیں بھگتیں جتنی نواز شریف نے بھگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت سے100دن میں کچھ نہیں ہوا،مزید 100دن لے لیں۔

ای پیپر-دی نیشن