اکرم شیخ ایڈووکیٹ کے اکائونٹس بحال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معروف قانون دان اکرم شیخ ایڈووکیٹ کے اکائونٹس بحال کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اکرم شیخ کے اکائونٹس ایک روز قبل منجمد کردیئے تھے۔اکرم شیخ ایڈووکیٹ کے تینوں اکائونٹس غیرمنجمد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔