مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اکٹھی ہو جائیں تو سینٹ کا چیئرمین اپنا لا سکتے ہیں: مانڈوی والا
چکوال (نامہ نگار) ڈپٹی چیئرمین سینٹ محمد سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کرپشن بے شک ایک مسئلہ ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں دیگر اہم معاملات کو پس پشت ڈال دیا جائے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اکٹھی ہو جائیں تو سینٹ کا اپنا چیئرمین لا سکتے ہیں۔وہ میجر (ر) ظفر حسین بھون کی رہائشاہ پر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔