• news

غزنی : بارودی سرنگ دھماکہ، 3امریکی فوجی ہلاک ، 4زخمی

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے علاقے غزنی کے قریب باودی سرنگ دھماکے سے 3 امریکی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے امریکی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے 17 ماہ میں یہ سب سے مہلک حملہ ہے۔ ایک امریکی ٹھیکیدار بھی زخمی ہوا ہے۔شاہ محمود قریشی نے حملے کی مذمت کی ہے ۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک ٹینک بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ ادھر شمالی صوبہ بلخ میں آپریشن کے دوران 6 طالبان ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔ کارروائیاں زک زک اور نوارد زک زک کے علاقوں میں کی گئیں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے طالبان کے فیصلے سے بی ایم ون وار ہیڈ اور بارودی سرنگیں بھی برآمد کی گئی ہیں جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ کابل میں پولیس نے بدامنی کے الزام میں 50 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان گورنر بلخ نے کہا ہے کہ افغان طالبان 25 مسافروں کو اغوا کرکے لے گئے۔ مسافر بلخ سے سرائے پل جا رہے تھے۔ مسافروں میں خواتین بھی تھیں جنہیں طالبان نے رہا کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن