• news

خیبرپی کے پولیس کے خلاف پولیو فنڈز میں کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات شروع

پشاور(صباح نیوز) خیبرپی کے پولیس کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کردی گئی۔خیبرپی کے پولیس کے خلاف پولیو فنڈز میں 7کروڑ روپے کی خورد برد پر بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے صوبائی پولیس کو پولیو مہم کی سیکورٹی کے لیے فنڈذ فراہم کیے تھے۔انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی کرنے والے سپاہی کو یومیہ 250روپے اور 20سپاہیوں پر تعینات سپروائزر کو روزانہ 500روپے دئیے جانے تھے۔ تاہم پولیس اہلکاروں کی جانب سے پیسے نہ ملنے پر خورد برد کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن