شیخوپورہ: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر زمیندار ملازم قتل کر دیا، لاہور میں بھی ڈاکے وچوریاں
لاہور+ شیخوپورہ (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے زمیندار کا ملازم قتل کر دیا۔ لاہور میں پھر وارداتیں، ڈاکوئوں نے تھانہ فیصل ٹاون کے علاقہ میں محمود اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ اچھرہ کے علاقہ میں ناظم اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ بادامی باغ کے علاقے میں آصف سے90 ہزار روپے مالیت کی نقدی وموبائل، تھانہ ڈیفنس سی کے علاقے میں فیاض کے اہلخانہ سے 5 لاکھ20ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ، تھانہ سبزاہ زار کے علاقہ میں ندیم اور اس کی فیملی سے 6لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ گلبرگ کے علاقے میں شفاقت اس کی فیملی سے 2لاکھ 80 ہزار روپے کی نقدی و زیورات، تھانہ راوی روڈ کے علاقے میں مبشر اور اس کی فیملی سے4 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں زین سے 33 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل لوٹ لیا ماڈل ٹاون اوراکبری گیٹ سے گاڑیاں ہنجروال۔اقبال ٹاون اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر زمیندار کے ملازم کو گولی مار کر قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ زمیندار عبدالمجید اپنے ڈیرہ پر موجود تھا اس دوران ڈاکو حویلی میں داخل ہوئے جہاں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اس کے ملازم ولی محمد قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع کے باوجود فیکٹری ایریا پولیس حسب روایات تاخیر پہنچی مانانوالہ ننکانہ روڈ ، مرد ہزاروں روپے نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے مانانوالہ کے علاقہ ماڈل ٹائون میں نامعلوم چور محمد آصف کے گھر کے باہر سے اس کی نئی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے۔