ججز تقرری کا طریقہ کار بدلنے کیلئے درخواست، وکلاء 12 دسمبر کو بحث کیلئے طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے طریقہ کار تبدیل کرنے کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلا کو 12 دسمبر کو دلائل کیلئے طلب کرلیا ہے۔ جسٹس عاطر محمود نے سماعت کی۔ وفاقی حکومت نے درخواست کا جواب داخل کیا۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق انگلینڈ میں ججوں کی تقرری کے لئے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں ایسا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا حکم دیا جائے۔