• news

متعدد وکلا گروپوں نے حمایت کی یقین دہانی کرا دی : آصف شاکر

لاہور (پ ر) لاہور بار ایسوسی ایشن کے امیدوار سیکرٹری چودھری آصف شاکر نے کہا ہے کہ وکلاء کی خدمت ہمیشہ عبادت سمجھ کر کی ہے۔ انشااللہ سیکرٹری منتخب ہو کر وکلا برادری کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔ وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آصف شاکر نے کہا کہ متعدد گروپوں نے انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر علی اظفر ترمذی، چودھری سلیم لادی، چودھری سیف الدین اور دیگر وکلا بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن