• news

پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران کا الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ہونے والے انتخابات میں مخدوم فیصل صالح حیات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام لگایا ہے۔ فیفا قوانین اور پی ایف ایف آئین کے تحت عامر ڈوگر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کے امیدوار نہیں بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے صدر کرنل اعجاز الحق، خالد اقبال شیخ، اقبال شیخ، میاں عبدالباری صدر فٹبال ریفری ایسوسی ایشن سمیت دیگر پنجاب کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل صالح حیات کی فٹبال کے لیے بہت زیادہ خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ معاملے کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ پی ایف ایف آئین اور فیفا قوانین کے تحت دیں۔

ای پیپر-دی نیشن