• news

ہاکی ورلڈ کپ آج سے شروع ‘ افتتاحی تقریب، فنکاروں کی شرکت

لاہور(سپورٹس ڈیسک) فنکاروں کی جاندار پرفارمنسز نے ایونٹ کو یادگار بنا دیا۔ پاکستانی کپتان کو ریکارڈ چار ورلڈکپ فاتح کے نام سے پکارا جانا شاندار تھا، قومی ٹیم آج آئرلینڈ سے وارم اپ میچ کھیلے گی۔بھارتی ریاست اوڑیسہ میں ہاکی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں فنکاروں نے زبردست پرفارمنس دکھائی، تقریب میں قومی ہاکی ٹیم اور مینجمنٹ نے شرکت کی۔ایونٹ میں ٹیموں کا مارچ پاسٹ شاندار تھا ، پاکستانی کپتان محمد رضوان کو ایسے پرتپاک انداز سے بلایا گیا کہ ہاکی مداحوں کو کھیل کا تابناک ماضی یاد آ گیا۔ پاکستان ٹیم آج آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی جبکہ فرانس کے خلاف افتتاحی پریکٹس میچ میں گرین شرٹس کو شکست ہوئی تھی۔ہاکی ورلڈکپ میں 16 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، سپین اور فرانس جبکہ بی میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور چین شامل ہیں۔پول سی میں بیلجئیم ، میزبان بھارت، کینیڈا اور جنوبی افریقہ ہیں، پول ڈی میں پاکستان کے ساتھ نیدرلینڈز، جرمنی اور ملائیشیا کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ ہاکی ورلڈکپ کا فائنل 16 دسمبر کوکھیلا جائے گا اور میچز کا آغاز آج سے ہو گا۔پاکستان ٹیم یکم دسمبر کو پہلا میچ جرمنی کے خلاف کھیلے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن