پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیم ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے8 ، 9 اور 10 دسمبرکو ڈیرہ غازی خان کا دورہ کرے گی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی پنجاب اور دور دراز کے علاقوں میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے جامع پروگرام تشکیل دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈکی خصوصی ٹیم 8، 9 اور 10 دسمبر کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ کرے گی۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق8دسمبر کو 13 سال سے کم ، 9 دسمبر کو 16 سال سے کم اور 10 دسمبرکو 19 سال سے کم کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے جائیں گے۔ پی سی بی کی ٹیم اپنے دورے کے دوران ڈیرہ غازی خان ، تونسہ اور ٹرائبل ایریا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے ٹرائل لے گی۔ترجمان کے مطابق منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو پی سی بی ملتان میں تربیت دے گی۔ ٹرائلز کیلئے پی سی بی کے ضیغم عباس اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے غلام مرتضی فوکل پرسن ہوں گے۔