• news

علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ علی ترین نے تصدیق کی ہے کہ وہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے فرنچائز خریدنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں آفیشلز سے دو سے تین ملاقاتیں بھی کی ہیں۔پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے منیجر کی حیثیت سے کام کرنے والے عمران احمد خان نے بتایا کہ علی ترین نے پی سی بی سے چھٹی ٹیم کے حوالے سے ضرور بات کی ہے، البتہ چھٹی ٹیم کے مالک کا فیصلہ ٹینڈر کے ذریعے ہوگا جو دسمبر کے پہلے ہفتے میں جاری کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن