• news

پی سی بی کا تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے فاتح سکواڈ کو برقرار رکھنے کا اعلان

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے تیسرے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاہے۔ سکواڈ میں کسی کھلاڑی کو تبدیل نہیں کیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر کی تجویز پر چیف سلیکٹر انضمام الحق نے تیسرے ٹیسٹ کیلئے کھلاڑیوں میں تبدیلی نہیں کی۔ قومی ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ کپتان سرفراز احمد، امام الحق، اظہرعلی، حارث سہیل، بابر اعظم، سعد علی، محمد حفیظ، یاسر شاہ، بلال اآصف، محمد عباس، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور میر حمزہ شامل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آخری ٹیسٹ 3 دسمبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن