یاسر شاہ نے 32 ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں لیکر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)لیگ سپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ابتدائی 32 ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں لیکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے 195 وکٹیں لیکر سابق آسٹریلوی بائولر سڈنی بارنز سے عالمی ریکارڈ چھین لیا ۔ یاسر شاہ یو اے ای میں 14وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باولر بن گئے ہیں۔32سالہ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں 184رنز کے عوض میچ میں مجموعی طور پر14شکار کیے اور امارتی میدانوں میں ایک میچ میںزیادہ شکا ر کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ، اس سے قبل سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ نے پاکستان کے خلاف میچ میں 11وکٹیں اپنے نام کی تھیں ،قومی ٹیم کے سابق آف سپنر سعید اجمل نے انگلینڈ کے خلاف 2012ء میں 10وکٹیں حاصل کی تھیں۔ قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کا 36سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔32سالہ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں 184رنز کے عوض میچ میں مجموعی طور پر14شکار کیے اور قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا میچ میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ، عمران خا ن نے مارچ 1982 ء میں سری لنکا کیخلاف 114رنز کے عوض14وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یاسر شاہ نے 184رنز کے عوض میچ میں مجموعی طور پر14شکار کیے جو کسی بھی لیگ سپنر کی جانب سے میچ میں تیسری باولنگ بنی۔ بھارت کے نریندرا ہروانی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1988ء میں چنائی ٹیسٹ کے دوران 136رنز دیکر16وکٹیں حاصل کی تھیں ، سابق بھارتی کپتان انیل کمبلے نے پاکستان کے خلاف 1999ء میں دہلی ٹیسٹ میں 149رنز دیکر14شکار کیے تھے ، لیجنڈری آسٹریلیوی لیگ سپنر شین وار ن نے 1994ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں128رنز دیکر12وکٹیں حاصل کی تھیں۔