اچانک دورہ سیالکوٹ عثمان بزدار نے صفائی اور امن کی ناقص صورتحال پر ڈی سی او اور ڈی پی او کو او ایس ڈی بنا دیا
لاہور/سیالکوٹ/سمبڑیال(خصوصی رپورٹر/نمائندہ خصوصی/نامہ نگار) سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ شکاےت سینٹرکا افتتاح کردےا۔ ہیلپ لائن پر شہری کی شکایت بھی سنی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج حکومت اپنا ایک اور وعد ہ پورا کررہی ہے۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق وزےراعلیٰ شکاےت سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ ابتدائی طورپر صحت، تعلیم، پولیس اور ڈی سی آفس سے متعلق شکایات مخصوص نمبر پر درج کرائی جا سکیں گی کیونکہ عام لوگوں کے مسائل کو فوری حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ شکاےت سےنٹر کا دائرہ کار پنجاب بھر مےں بڑھائےں گے۔ دوردراز علاقوں سے لوگ اپنے مسئلے کے ازالے کے لئے وزےراعلیٰ آفس نہےں پہنچ سکتے، اس سےنٹر کے باعث ان لوگوں کو سہولت ملے گی۔ مےں نے دفاتر مےں بھی اوپن ڈور پالےسی اپنا رکھی ہے۔ دفاتر مےں چٹ سسٹم کا خاتمہ کردےا گےا ہے۔ وزےراعلیٰ شکاےت سےنٹر کو خود مانےٹر کروںگا اور اس سےنٹر کو موثر اور فعال بنائےںگے۔ مےڈےا سے بھی فےڈ بےک لوں گا۔ شکاےت سےنٹر مےں آنے والا مسئلہ تےن دن سے دو ہفتے مےں حل ہوگا۔ عمران خان جنوبی پنجاب کے پےکےج کا اعلان کرےںگے۔ صوابدےدی فنڈز کے اجراءکے حوالے سے کوئی ےوٹرن نہےں لےا گےا۔ فنڈز کے اجراءکے حوالے سے باقاعدہ طرےقہ کار موجود ہے۔ فنڈز کا اجراءاورحکومتی امور مکمل شفافےت سے ہوںگے اور اےک اےک پےسے کا حساب دےں گے۔ نئے بلدےاتی نظام کے مسودے پر بہت کام ہوچکا ہے۔ مےںنے نئے بلدےاتی نظام کے حوالے سے کوئی حتمی بات نہےں کی۔ پنجاب حکومت کی 100روزہ کارکردگی پر مےں خود مےڈےا کو برےفنگ دوںگا۔ 100روز مےں بے پناہ محنت سے کام کےا گےا ہے ۔ مقامی سطح پر تنازعات کے حل کے لئے مصالحتی کمےٹےاں بنا رہے ہےں۔ پنجاب حکومت 100روز مےں رےکارڈ قانون سازی کررہی ہے۔ اگلے ماہ کے شروع مےں پنجاب اسمبلی کے اجلاس مےں رےکارڈ قانون سازی ہوگی اور عوام کو علم ہوجائے گا کہ ہماری حکومت نے 100روز مےں کتنا کام کےا ہے اورسابق حکومتوں نے کےا کےا ہے؟ محمودالرشےد کے بےٹے کے معاملے پر حقائق کے مطابق انصاف ہوگا۔ تقرر و تبادلے کرنا ہمارا استحقاق ہے اور آئےن مےں ہر حکومتی عہدے کے اختےارات کا تعےن کےا گےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مےں مکمل بااختےار وزےراعلیٰ ہوں اور کوئی کسی کے اختےارات استعمال نہےں کرسکتا۔ آئےن مےں گورنر، وزےراعلیٰ، سپےکر اور وزراءکے اختےارات کا تعےن کردےا گےا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزردار نے وزیراعظم کو رخصت کرنے کے فوراً بعد سیالکوٹ کا بغیر شیڈول اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے سیالکوٹ شہر کے مختلف علاقوں کے اچانک دورہ کے دوران صفائی کے انتظامات، امن و امان اور ٹریفک کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے امن و امان، ٹریفک انتظامات، دیگر انتظامی امور اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ فرائض میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور ڈی پی او سیالکوٹ کو عہدوں سے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا۔ دونوں افسروں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کامشن ہے۔ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر محمد اجمل چیمہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
عثمان بزدار