• news

غیر قانونی بھرتی کیس، پرویز اشرف احتساب عدالت پیش، حاضری سے استثنیٰ مل گیا شہباز شریف سے ملاقات، خیریت دریافت کی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے+ خصوصی رپورٹر) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو غیر قانونی بھرتی کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پرویز اشرف کی حاضری لگانے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی اور انہیں حاضری سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ شہباز شریف کی پیشی کی وجہ سے مصروفیات کے باعث عدالت نے پرویز اشرف کے کیس کی سماعت نہ کی اور نئی تاریخ دے دی۔ احتساب عدالت نے ریفرنس میں ذیشان نامی گواہ کا بیان قلمبند کرنا تھا۔ احتساب عدالت میں راجہ پرویز اشرف اور شہباز شریف کے درمیان اچانک ملاقات ہو گئی۔ راجہ پرویز اشرف اور شہباز شریف نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، دونوں رہنماﺅں نے کمرہ عدالت میں مصافحہ بھی کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے شہباز شریف سے دریافت کیا میاں صاحب آپ کی صحت کیسی ہے، شہباز شریف نے جواب دیا ”راجہ صاحب دعا کریں“۔
غیرقانونی بھرتی کیس

ای پیپر-دی نیشن