• news

علیم خان یا مجھ پر نیب ریفرنس فائل ہوا تو استعفیٰ دے دینگے: زلفی بخاری

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ علیم خان یا مجھ پر نیب کا ریفرنس فائل ہوا تو ہم بھی بابراعوان کی طرح اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے امیگرنٹس آفس کی آن لائن رجسٹریشن کا افتتاح کردیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت سمندر پار پاکستانیوں کی پہلی وزارت ہوگی جو پیپر لیس گورننس متعارف کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو سرمایہ کار آنا چاہتے ہیں ہم انہیں رشوت مانگ مانگ کر مایوس کر دیتے ہیں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ پانامہ لیکس میں آپ کا نام آگیا ہے تو اسکا مطلب نہیں ہے کہ کرپشن کی ہے۔ انکوائری کو پبلک نہیں ہونا چاہئے ۔ اگر ریفرنس فائل ہوا تو میں اور علیم خان دونوں استعفیٰ دیدیں گے۔
زلفی بخاری

ای پیپر-دی نیشن