طاہر داوڑ کی موت وحشیانہ تشدد سے ہوئی، بھوکا بھی رکھا گیا، پوسٹمارٹم رپورٹ
پشاور (بیورو رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغوا اور بعدازاں افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی رورل پشاور طاہر خان داوڑ کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی، طاہر داوڑ کی موت وحشیانہ تشدد کے باعث ہوئی جبکہ انہیں کئی روز تک بھوکا اور پیاسا بھی رکھا گیا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق طاہر داوڑ کے جسم پر گولی کا کوئی نشان نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق طاہر داوڑ کی پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس حکام کو موصول ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تشدد سے طاہر داوڑ کے بازو اور پاو¿ں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں جبکہ ان کا معدہ خالی تھا ان کی موت نعش برآمدگی سے چند روز قبل ہوئی تھی، پوسٹمارٹم رپورٹ اسلام آباد پولیس کے حوالے کی گئی ہے جن کی ایک ٹیم پشاور آئی تھی۔
داوڑ/پوسٹمارٹم