مریدکے: افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 20 مشکوک افراد گرفتار
مریدکے (نامہ نگار) سٹی پولیس کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 20 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا کہ کرتار پور راہداری منصوبہ کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں مریدکے نارووال روڈ پر وی آئی پی موومنٹ کے پیش نظر سٹی پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ نارووال روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا۔ نارووال روڈ کی آبادی سلطان پارک میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت دو سو سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی، دوران سرچ آپریشن پولیس نے 20افراد کو کوائف مکمل نہ ہونے پر تحویل میں لے لیا ہے۔ گرفتار افراد کرایہ دار ہیں جنکے کوائف کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق دوران آپریشن کسی مقام سے اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔
گرفتار