• news

جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تیسرے چیف جسٹس بن گئے

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر امن اللہ نے عدالت کے تیسرے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اور خصوصی عدالتوں کیلئے انسپکشن ججز کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کو ڈسٹرکٹ کورٹس کیلئے جبکہ خصوصی عدالتوں کیلئے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو انسپکشن جج تعینات کیا ہے۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس اسلام آباد کے حکم پر عدالت عالیہ میں فراہمی انصاف میں عوام کی معاونت کیلئے بھی آفیسرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ماتحت عدالتوں میں انسپکشن ججز کی تعیناتی کا مقصد ڈسٹرکٹ کورٹس میں ججوں کی کارکردگی کو مانیٹر کرنا، لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی میں حائل مشکلات کے تدارک اور عدالتوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں کو حل کرنا ہے۔
جسٹس اطہر

ای پیپر-دی نیشن