• news

پہلی چیئرمین واپڈا امیچور گالف چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پہلی چیئرمین واپڈا امیچور گالف چیمپیئن شپ 30 نومبر سے 2 دسمبر تک ڈیفنس رئیا گالف اینڈ کنٹری کلب ڈی ایچ اے لاہور میں منعقد ہوگی۔ تین روزہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 350 سے زائد گالفرز نے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جی ایم سپورٹس واپڈا محمد ظفر اور ایڈوائزر واپڈا سپورٹس بورڈ کرنل (ر) آصف مہدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا، ڈی جی سپورٹس بورڈ واپڈا ثقلین ظہور، جنرل سیکرٹری سپورٹس بورڈ واپڈا رزاق گل، میڈیا کوارڈینیٹر خواجہ پرویز سعید ماور ترجمان واپڈا عابد رانا بھی موجود تھے۔ جی ایم سپورٹس محمد ظفر کا کہنا تھا کہ واپڈا کو پاکستانی کھیلوں میں ہمیشہ نمایاں مقام حاصل رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن