سپورٹس کیلنڈر، تحصیل لاہور سٹی گرلز نے والی بال کا ٹائٹل جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سپورٹس بورڈ پنجاب کا سالانہ سپورٹس کیلنڈر، تحصیل لاہور سٹی گرلز نے والی بال کا ٹائٹل جیت لیا۔ لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن میں ہونے والے مقابلوں میں تحصیل ماڈل ٹائون کی ٹیم دوسرے اور تحصیل لاہور کینٹ کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔ لاہور کالج یونیورسٹی فار وومن میں انٹر تحصیل گرلز والی بال کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں تحصیل لاہور سٹی کی ٹیم فاتح رہی، تحصیل ماڈل ٹائون اور تحصیل لاہور کینٹ کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں، مقابلے بیسٹ آف تھری کے تحت ہوئے، مقابلوں میں 36 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، مقابلوں کی مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وردہ شوروش تھیں، تحصیل ماڈل ٹائون کی لڑکیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحصیل لاہور کینٹ کو 2-0سے ہرادیا، دوسرے میچ میں تحصیل لاہور سٹی کی لڑکیوں نے تحصیل ماڈل ٹائون کو 2-0سے شکست دی۔پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی کھیلوں کے مقابلے جاری رہے۔