• news

بابر اعظم نے رواں سال اوسط میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بابر اعظم نے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم نے خود کو سال 2018 میں اوسط کے لحاظ سے ٹیسٹ کرکٹ کا کامیاب ترین بلے باز ثابت کر دیا ۔ 24 سالہ بابر اعظم اس سال 67.71 کی اوسط سے 10 اننگز میں 474 ٹیسٹ رنز سکور کر چکے ہیں۔ ویرات کوہلی نے 59.05 کی اوسط سے 1063 رنز ‘ سری لنکن ڈیموتھ کرونارتنے نے 53.91 کی اوسط سے 647 رنز سکور کر رکھے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن