• news

پٹرولیم مصنوعات 2 سے 9.91 روپے لٹر مہنگی کرنےکی سفارش، اضافہ نہیں قیمتوں میں کمی ہو گی: اسدعمر

اسلام آباد (نامہ نگار) اوگرا نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 35 فےصد کمی کے باوجود حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی سفارش کر دی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے سمری میں پٹرول 5 روپے 21 پیسے، ڈیزل 2 روپے، مٹی کا تیل 9 روپے 91 پیسے اور لائٹ ڈیزل 7 روپے 79 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان حتمی منظوری دیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبرسے ہوگا۔ ادھر وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ دسمبر میں پٹرول مہنگا نہیں سستا کریں گے۔ اوگرا نے اضافے کی سمری بھیجی تھی مسترد کئے جانے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی، معاشی بحران کاخاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ ہم معیشت کوبہتر کر رہے ہیں۔ دوست ممالک کو بتا دیا معاشی بحران ختم ہو چکا ہے۔ صنعتوں کو اضافی گیس اور بجلی فراہم کریں گے۔ گیس کے نرخوں کا فیصلہ ہوچکا، آج پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس آدھے سے بھی کم ہے۔ پٹرول پر جی ایس ٹی 4.5 فیصد ہے۔ ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ٹیکس چوروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا، نوٹسز بھیجنے شروع کر دیئے ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات /سفارش

ای پیپر-دی نیشن