• news

وزرا‘ اعلیٰ سرکاری افسر 1600 سی سی سے بڑی گاڑیاں نہیں رکھ سکیں گے، پالیسی تیار

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت نے صوبہ میں وزرا اور سرکاری افسران کو سرکاری گاڑیاں دینے کی پالیسی تیار کر لی جس سے اختیارات کے ناجائز استعمال پر من پسند اور اضافی گاڑیاں رکھنے کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائیگا۔ پالیسی کے تحت وزرا، سیکرٹریز اور اعلیٰ سرکاری افسران لگژری گاڑیاں نہیں رکھ سکیں گے۔ مجوزہ نئی پالیسی کے تحت حکومت نے وزرا اور سیکرٹریز کو 1600جبکہ گریڈ 20 تک افسر 13 سو سی سی گاڑیوں کے استعمال کے مجاز ٹھہریں گے ۔ 16سو سی سی سے زائد ہارس پاور کی گاڑیاں محکمہ ہائی وے پٹرولنگ کو دیئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی پہلے ہی اپنی ذاتی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں جبکہ معلوم ہوا ہے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری، و زیر خزانہ ہاشم جواں بخت، صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے نئی پالیسی کے بعد ذاتی گاڑیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناءحکومت نے گاڑیوں کے ماہانہ پٹرول اخراجات میںکمی لانے کیلئے بھی کمیٹی بنا دی ہے اور امکان ہے وزرا اور سیکرٹری کو 1000 لٹر ماہانہ پٹرول کی فراہمی میں کمی کرکے اسے ماہانہ 500 لٹر کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

گاڑیاں/پٹرول

ای پیپر-دی نیشن