• news

وزیراعظم نے 3 ماہ میں ملک کا نام بلند کیا، نواز شریف 95 روز غیرملکی دورہ پر رہے: فیاض الحسن

لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف نے ابتدائی 95روز غیر ملکی دورے میں گزارے تھے، لیگی حکومت کے 100 روز میں پیٹرول کی قیمت بڑھی تھی، نواز شریف، آصف زرداری نے معیشت کو تباہ کیا، پی آئی اے کو برباد کیا، شاہد خاقان کی ایئر بلیو نے ترقی کی۔ جمعرات کو فیاض الحسن چوہان نے 100روزہ حکومتی کارکردگی پر ردعمل دیتے کہا کہ بڑے منصوبوں کے آڈٹ کے احکامات جاری کئے، معمر افراد کا ٹرین میں مفت سفر کو یقینی بنایا، ہزاروں کنال اراضی واگزار کرائی گئی، منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلئے برطانیہ سے بات کی، پی ٹی آئی نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، 36لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا، پنجاب میں انڈسٹریل پالیسی بنائی، سالانہ لاکھوں افراد کی تربیت کی جائے گی، اپنا گھر اسکیم کےلئے زمین خریدی جا رہی ہے۔ وزیراعظم بیرون ملک دوروں میں قومی لباس پہنتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات برابری کی سطح پر ہوئی، 3 ماہ میں وزیراعظم نے ملک کا نام فخر سے بلند کیا، سابقہ حکومت کے 100روز سے موازنہ کرلیں، سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط قبول کیں،(ن)لیگ حکومت نے جی ایس ٹی میں اضافہ کیا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف نے ابتدائی 95روز غیر ملکی دورے میں گزارے تھے، نواز شریف نے ابتدائی دنوں میں پٹرول 9روپے مہنگا کیا تھا، لیگی حکومت کے 100روز میں پٹرول کی قیمت بڑھی تھی، بجلی کی قیمت میں 12روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا، سابق حکمران ذاتی مفادات کےلئے دورے کرتے تھے، نواز شریف، آصف زرداری نے معیشت کو تباہ کیا، پی آئی اے کو برباد کیا، شاہد خاقان کی ایئر بلیو نے ترقی کی، عالمی لابی کی مدد سے 2013میں نواز شریف اقتدار میں آئے، اوباما کے سامنے بیٹھ کر نواز شریف کے پسینے چھوٹتے تھے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں۔ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کے اجراءکیلئے پالیسی مرتب کر رہے ہیں جو میڈیا مالکان ملازمین کی تنخواہیں روکیں گے ان کے اشتہارات روک لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن نے مقامی ہوٹل میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔ ایف یو جے کے صدر رانا عظیم، جنرل سیکرٹری جی ایم جمالی، اپنک کے چیئرمین اکرام بخاری اور پی ایف یو جے کے رہنما محمد شاہد چودھری اور دیگر نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کا استقبال کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اپنی کرپشن کو دوام بخشنے کیلئے حکومت چلا رہی تھیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے درمیان میں آکر عوام کی مرضی و منشا کے مطابق ووٹ کے ذریعے اقتدار چھین لیا اور کرپشن کی راہ میں بڑی رکاٹ بن گئے۔

فیاض الحسن

ای پیپر-دی نیشن