462 ارب روپے کرپشن کیس ڈاکٹر عاصم کا شریک ملزم عبدالحمید گرفتار
کراچی (آ ئی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے 462 ارب روپے کے کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا، جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس او کے ٹھیکوں میں بدعنوانی اور 462 ارب روپے کے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے سابق وزیر پٹرولیم اور پی پی پی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری، محمد صفدر اور اطہر حسین کی درخواست ضمانت منظور کرلی، جب کہ ملزم عبدالحمید کی درخواست ضمانت مسترد کردی،ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے ملزم عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے شریک ملزم اطہر حسین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم اطہر حسین کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دے دیا۔
شریک ملزم