• news

المیہ ہے قتل سب کے سامنے ہوتا پھر بھی کوئی گواہ نہیں بنتا : جسٹس کھوسہ

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز +اے این این)سپریم کورٹ نے پولیس اہلکار قتل کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پولیس اہلکار قتل کیس میں عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے لاہورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے 8 سال سزا کاٹنے والے ملزم بشیراحمد کی فوری رہائی کاحکم دیدیا۔جسٹس آصف سعید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ المیہ ہے قتل سب کے سامنے ہوتاہے لیکن پھربھی کوئی گواہ نہیں ہوتا،سچی گواہی ہوگی توکوئی عدالت ملزم کونہیں چھوڑے گی،جھوٹے گواہ بناکرمقدمات خراب کردیئے جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن