• news

امریکی باکسر ڈیونٹے کی حریف کیساتھ باکسنگ رِنگ بنتے بنتے رہ گئی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) امریکی باکسر ڈیونٹے ولڈر اور برطانوی حریف ٹائسن فیوری کی ورلڈ فائٹ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا، دونوں کی پریس کانفرنس باکسنگ رِنگ بنتے بنتے رہ گئی، دھکم پیل نے ہفتے کا مقابلہ سنسنی خیز بنا دیا۔امریکہ میں باکسنگ کا بڑا مقابلہ ہفتے کو شیڈول ہے، لاس اینجلس کے ارینا میں ڈبلیو بی سی ہیوی ویٹ ٹائٹل کے لیے ہیوی ویٹ باکسر اِن ایکشن ہوں گے۔ میزبان امریکہ کے ڈوئنٹے ولڈر اور برطانیہ کے ٹائسن فیوری میں زور کا جوڑ پڑے گا۔مقابلے سے قبل پریس کانفرنس میں دونوں کی دبنگ انٹری ہوئی، روایتی جملہ بازی میں تلخی بڑھی اور پریس کانفرنس ہی باکسنگ رِنگ بنتے بنتے رہ گئی۔دھکم پیل اور ہلڑ بازی نے مقابلے کو ابھی سے اعصاب شکن بنا دیا۔ڈیونٹے ولڈر برونز بمبر کے نام سے مشہور ہیں، 40 میں سے 39 باؤٹس میں حریفوں کو ناک آؤٹ کر چکے ہیں۔ ادھر ٹائسن فیوری نے 27 میں سے 19 ناک آؤٹ کیے۔

ای پیپر-دی نیشن