پہلوان بادشاہ خان کا دورہ لاہور گیریژن یونیورسٹی‘بیلٹ کی نمائش
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں پرو ریسلنگ کا کھیل تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ رواں سال یہ تیسرا موقع ہے جب لاہور میں پرو ریسلنگ کا بڑا ایونٹ منعقد ہونے جارہا ہے۔ پاکستان کے نامور پرو ریسلنگ پہلوان بادشاہ خان نے لاہور گیریژن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور بیلٹ کی نمائش کی۔ بیلٹ کی نمائش کی تقریب میں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے پہلوان نو دسمبر کو لاہور جلوے دکھائیں گے جبکہ رنگ آف پاکستان ریسلنگ شو سات دسمبر کو کراچی میں بھی ہوگا۔ چیف ایگزیکٹو رنگ آف پاکستان سید عاصم شاہ کا کہنا ہے کہ لاہور کراچی میں ریسلنگ کے غیر معمولی مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جس میں دنیا کے معروف پہلوان ایکشن میں ہوں گے۔