• news

ایمرجنگ ایشیا کرکٹ کپ کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ایمرجنگ ایشیاء کپ کے لئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں قائم قومی سلیکشن کمیٹی نے ایمرجنگ ایشیا ء کپ کے لئے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، ذیشان ملک ، علی عمران، حسین طلعت ، سعد علی، خوشدل خان، سعود شکیل، عاشق علی، محمد اصغر، غلام مدثر، ثمین گل، موسی خان، محمد الیاس اور سلیمان شفقت شامل ہیں۔ ایمرجنگ اشیا ء کپ کے میچز چھ دسمبر سے کراچی اور کولمبو میں کھیلے جائینگے ۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ چھ دسمبر کو ہانگ کانگ کے دوسر ا میچ سات دسمبر کو متحدہ عرب امارات اور تیسرا میچ نو دسمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن