سپرلیگ میڈیا رائٹس کی فروخت تعطل کا شکار
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کی سست روی کے باعث سپرلیگ کے میڈیا رائٹس کی فروخت تعطل کا شکار ہوگئی ہے اور پی سی بی نے دوسری مرتبہ میڈیا رائٹس کے بڈ کی ڈیڈ لائن میں پھر توسیع کردی۔ پاکستان سپر لیگ کے میڈیا رائٹس کی بڈ 7 دسمبر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نیا اشتہار بھی جاری کردیا گیا۔ کرکٹ بورڈ اس سے پہلے 14 نومبر کو بڈ کا اعلان کرچکا تھا جس کو ملتوی کرکے نئی تاریخ 30 نومبر کا اعلان کیا گیا تاہم اب 30 نومبر کی بجائے 7 دسمبرکی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔