سرحد پر موجود روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں : آرمی چیف
سیالکوٹ(نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کور فارمیشن کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انفینٹری ڈویژن کی آپریشن مشق کے آخری مرحلے کا معائنہ کیا اور شرکاءکے جنگی طریقہ کار اورآپریشنل صلاحیت کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک فوج کے جوانوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد جاری رہنے کے باوجود روایتی ردعمل کی تیاریوں کونظر انداز کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کنونشن آپریشنز کا ہمارا تجربہ جنگی ایلیٹ کی طرف اضافہ ہے، پروفیشنل آرمی کو لڑائی کیلئے بہترین تربیت اور اسلحے سے لیس کیا جا رہا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ مجھے اس فوج کی کمان پر فخر ہے جس نے اللہ کے فضل سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑکر قوم کی خدمت کی جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے سرحد پر موجود روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے بھرپور تیار ہے۔
آرمی چیف