انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع، دبا¶ کے باعث ایف بی آر سافٹ وئیر نے کام چھوڑ دیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر تھی اور حکومت نے تاریخ میں مزید اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے دیر سے جمع کرانے پر جرمانہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے لیٹ جمع کرانے پر آڈٹ سے استثنٰی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف سے ایف بی آر سافٹ ویئر نے کام چھوڑ دیا۔ ایف بی آر کے مطابق سسٹم پر دو روز سے بہت دبا¶ ہے۔ ہزاروں فائلرز سسٹم بحال ہونے کے منتظر ہیں۔
ٹیکس ریٹرن/ سسٹم