• news

چینی قونصل خانے پر بی ایل اے کا حملہ قابل مذمت ہے : روس

ماسکو (آئی این پی) روس نے کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی پاکستان میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کردی۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ چاخاروا نے پریس بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روس پاکستان میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی پرزور مذمت کرتا ہے اور ایسے گھناﺅنے واقعہ کی کوئی وضاحت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حربیار مری کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کے حوالے سے مزید معلومات کی ضرورت ہے تاکہ اس کا تجزیہ کیا جاسکے۔
مذمت

ای پیپر-دی نیشن